وفاقی وزیرغلام سرورخان نےاپنےاثاثوں کی تحقیقات کی پیشکش کردی
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے اپنے اثاثوں کی تحقیقات کی پیشکش کردی اور کہا کہ 3بار وزیراعظم اور 6بار کے وزیراعلیٰ کا بھی احتساب ہونا چاہیئے،نیب کو بلاتفریق احتساب کرنا چاہیئے ،اپنے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
وفاقی وزیرغلام سرور نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ نیب کانوٹس آنے پراپوزیشن کی طرح شورنہیں مچایا، نیب نے جو کارروائی کرنی ہے ضرور کرے،ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی،حکومت اور اپوزیشن سب کا احتساب ہونا چاہیئے لیکن ضرور کہوں گا جس جس نے گاجریں کھائی ہیں اس کے پیٹ میں ضرور درد ہوگا۔
غلام سرور نے کہا کہ اپنےخلاف نیب کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتا ہوں،جس نے3،3باروزارت عظمیٰ سنبھالی اس کا احتساب ہوناچاہیئے، میں پانچ دہائی سے سیاست میں ہوں، معزز ایوان سے اپیل ہے کہ انکوائری ہونی چاہیے، انکوائری کی جائے کہ 1970ء سے اب تک میرے پاس جو تھا اور ہے ایوان کے سامنے لایا جائے۔
وفاقی وزیرغلام سرور کی تقریر کے دوران ایوان میں اپوزیشن نے شورشرابا کیاجس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات کر رہا ہوں، اپوزیشن کو کیا تکلیف ہے، شرم کرو، حیا کرو، برداشت کرو، میں تو کہتا ہوں مجھ سمیت تمام کابینہ کا احتساب کرو ہم تیار ہیں، جو چھ چھ بار وزیر رہے ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے، یہ چیخ و پکار نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیربائے ہوابازی نے مزید کہا کہ میں نے کسی کے خلاف بات نہیں کہی، بات سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے، چورو حالات کا مقابلہ کرو، حساب دینا ہو گا، اپوزیشن کے لوگ بھی 1985ء سے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
غلام سرور خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سےمتاثرہوئی،دنیا بھر کی ائیرلائن آپریشن معطل کردی گئی،پاکستان میں 21مارچ کوفضائی آپریشن معطل کیاگیا،عمرہ زائرین،تبلیغی جماعت اوردیگرافراد کی جانب سے دباؤتھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مشکل حالات میں انٹرنیشنل آپریشن محدود اندازمیں شروع کیا،وزٹ ویزا،طلبہ ،زائرین کوپہلی ترجیح دی گئی،عمان،یواےای سےقیدی بلامعاوضہ لائے گئے،سعودی عرب،ایران ،عراق سے زائرین کوواپس لایاگیا۔
غلام سرورکا مزید کہنا تھا کہ فرنٹ لائن طبی عملہ کورونا کاشکار ہوا،سیکنڈڈیفنس لائن ایوی ایشن کے لوگ تھے،محکمہ ایوی ایشن میں کوروناسے16اموات ہوئیں،پوری دنیا میں ایوی ایشن آپریشن معطل ہے ،امریکا کیلئےبراہ راست پروازوں کاآغاز ہوا،ووہان میں پھنسےپاکستانی طلبہ کوواپس لایاجائےگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔